سندھ کی نگران کابینہ کو محکمے الاٹ ہو گئے

سندھ کی نگران کابینہ کو محکمے الاٹ ہو گئے
سندھ کی نگران کابینہ کو محکمے الاٹ ہو گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی نگران کابینہ کو قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شرف الدین میمن کو سندھ کے وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ داخلہ کو قلمدان بھی دیا گیا ہے۔ خالد لطیف کو زکوة اور سماجی بہبود، نور الہدیٰ شاہ اطلاعات و نشریات، شکیب قریشی محکمہ ایکسائز و منصوبہ بندی و ترقیات، نواب قلب حسین لاہوری جنگلات، شریف انصاری ماحول، سردار خان گھوٹو محنت اور ٹرانسپورٹ، محمود مانڈوی والا قانون و جیل خانہ جات، اقبال داﺅد پاک والا خوراک، رئیس غلام قاسم جسکانی فشریز اور لائیو سٹاک، ڈاکٹر جنید علی شاہ صحت، سردار یاسین ملک مذہبی امور و اوقا اور صوبائی مشیر ہارون فاروق کو محکمہ کھیل کا قلمدان دیا گیا۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...