گیلانی اور راجہ کی میگا پراجیکٹس میں بد عنوانی ،چیف جسٹس نے از خو د نوٹس لے لیا

گیلانی اور راجہ کی میگا پراجیکٹس میں بد عنوانی ،چیف جسٹس نے از خو د نوٹس لے ...
گیلانی اور راجہ کی میگا پراجیکٹس میں بد عنوانی ،چیف جسٹس نے از خو د نوٹس لے لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کے دور میں دو میگا پراجیکٹس میں بدعنوانی پر ازخود نوٹس لے لیا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے دور میں توقیر صادق سے مل کر 450 سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس اجرا میں اربوں روپے کی بدعنوانی کی گئی جس کی منظوری یوسف رضا گیلانی نے دی تھی۔اسی طرح راجہ پرویز اشرف نے غیر قانونی طور پر 200 سی این جی سٹیشنز کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی مگر اوگرا نے لائسنس جاری نہیں کیے لیکن بعد ازاں دباو¿ کے باعث اوگرا کو اراکین اسمبلی کے رشتہ داروں اور حمایت یافتہ 69 افراد کو سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس جاری کرنے پڑے۔ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 3 اپریل کو کرے گا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...