قوم کی قسمت سے کھیلنے کیلئے 10478افراد کی قسمت آزمائی

قوم کی قسمت سے کھیلنے کیلئے 10478افراد کی قسمت آزمائی
قوم کی قسمت سے کھیلنے کیلئے 10478افراد کی قسمت آزمائی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات 2013ءمیں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے لیے ملک بھر سے د س ہزار چار سو اٹھتر امید واروں نے کا غذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔قومی اسمبلی کی 272اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 577نشستوں پر انتخابات 11مئی کو ہو نگے ۔قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10اور خواتین کی 60مخصوص نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی 23اور خواتین کی128مخصوص نشستوں پر امید واروں کا انتخاب سیاسی جماعتوں کی جیت کے تناسب سے کیا جائے گا۔کل 1070نشستوں دس ہزار چا ر سو اٹھتر امید واروں میدان میں اتریں گے جبکہ 2008میں پندرہ ہزار چھپن امید واروں نے حصہ لیا تھا ۔قومی اسمبلی کی 342نشستوں کے لیے تین ہزار سات سو چورانوے امید وار وں نے حصہ لیا ہے جبکہ 2008میں چار ہزار پانچ سو اسی امید واروں نے الیکشن میںحصہ لیا تھا ۔صوبائی اسمبلیوں کی 728نشستوں چھ ہزار چھ سو چو راسی امیدو اروں نے حصہ لیا جبکہ 2008میں دس ہزار چار سو چھہتر امید واروں نے حصہ لیا تھا ۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳