کتابیں نہ ملنے پر استاد بچوں سمیت سڑکوں پر نکل آئے

کتابیں نہ ملنے پر استاد بچوں سمیت سڑکوں پر نکل آئے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) درسی کتب کی عدم فراہمی کے باعث بلوچستان کے سرکاری سکولوں میں ایک ماہ گزرنے کے باوجود د رس و تدریس کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا جس کے کیخلاف میں طلبہ اور اساتذہ نے ایک ریلی نکالی اوراحتجاج کیا گیا۔ ریلی پرنس روڈ پرواقع، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سے شروع ہوئی اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔ طلبا نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر درسی کتب فراہم کی جائیں، اس صورتحال میں ان کا تعلیمی سال شدید متاثر ہورہا ہے۔اساتذہ نے حکومت کو الٹی میٹم دیا کہ کہ اگر ان کے مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ ہوئے تو وہ الیکشن میں اپنی ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...