مجھے ایم کیو ایم ہی وزیراعظم بنا سکتی ہے:مشرف

مجھے ایم کیو ایم ہی وزیراعظم بنا سکتی ہے:مشرف
مجھے ایم کیو ایم ہی وزیراعظم بنا سکتی ہے:مشرف

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو نمایاں کر نے میں میرا کا اہم کر دار ہے اور امید ہے کہ متحدہ میری عزت کا پاس رکھتے ہوئے کراچی کے حلقہ این اے 250سے اپنا امید وارمیرے کے حق میں بٹھا دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے اشارے پر پاکستان نہیں بلکہ اللہ کے بھروسے ملک واپس آئے ہیں ،ان کی زندگی کو خطرات جس سے الیکشن کے دوران پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خو د پر یقین ہے کہ اس ملک میں میرا ایک رتبہ رہا ہے جس کی بنا پر لوگوں سے امید یں ہیں ۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کے مستقبل کے بارے میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی سونامی آتا دکھائی نہیں دیتا لیکن اگر وہ انتخابی اتحاد بنا لیں تو وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس