امریکہ کون لیگ کا ’روشن مستقبل‘ نظر آ گیا

امریکہ کون لیگ کا ’روشن مستقبل‘ نظر آ گیا
امریکہ کون لیگ کا ’روشن مستقبل‘ نظر آ گیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیرریان سی کروکر نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال تبدیلی کا ہے، انتخابات میں کامیابی کس کے حصے آئے گی کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوںنے کہا ہے کہ فوج کی مدد کے بغیر پاکستان میں حکومت کا اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنا اہم ہے۔ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے بارے میں مثبت خبریں ہیں۔ پیپلز پارٹی ایوان میں 40 نشستیں کھو سکتی ہے۔ تحریک انصاف بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف بھی کچھ نشستیں جیت سکتے ہیں تاہم مشرف کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اس لئے انتخابی عمل شفاف ہونا چاہیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...