عراق میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ ، آٹھ پولیس اہلکار ہلاک،پچیس زخمی

عراق میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ ، آٹھ پولیس اہلکار ہلاک،پچیس زخمی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صلاح الدین صوبے کی سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ حسن عطیہ کے مطابق آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ پچیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تکریت حملہ کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سنی عسکریت پسند عام طور پر خود کش حملہ اور دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑیوں سے ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسسز اور حکام پر حملہ کرتے رہے ہیں۔یاد رہے کہ مارچ دوہزار دس میں ہونے والے انتخابات کے بعد اب ملک کے اٹھارہ میں سے بارہ صوبوں میں بیس اپریل سے صوبائی انتخابات منعقد ہونگے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...