ہوائی سفر کی وہ باتیں جو آپ کو چونکا سکتی ہیں

ہوائی سفر کی وہ باتیں جو آپ کو چونکا سکتی ہیں
ہوائی سفر کی وہ باتیں جو آپ کو چونکا سکتی ہیں

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی اخبار نے ہوائی جہاز کے سفر کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر معلومات سماجی رابطوں کی ایک ویب سائٹ سے لی گئی ہے جہاں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ہوائی سفر کے بارے میں لوگوں کے سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔ رپورٹ میںظاہر کئے جانے والے ”خفیہ راز“ درج ذیل ہیں:

-1 جہاز میں بتیاں آپ کی نیند کے لئے نہیں بلکہ کسی حادثے کی صورت میں باہر نکلنے میں آسانی کے لئے ہلکی کی جاتی ہے۔ اس طرح باہر اگر اندھیرا بھی ہو تو آپ کی آنکھیں کم روشنی میں دیکھنے کی عادی ہوچکی ہوتی ہیں۔

-2 جہاز میں ٹائلٹ کا دروازہ باہر سے بھی کھولا جاسکتا ہے۔

-3 کیبن میں موجود ہوا انجن سے لی جارہی ہوتی ہے، ریسائیکل ہونے کے بعد یہ مسافروں کو میسر ہوتی ہے۔

-4 ساﺅتھ ویسٹ ایئرلائن کے ایک سابقہ کارکن کا دعویٰ ہے کہ جہاز میں کمبل اور تکیے اکثر بغیر دھوئے ایسے ہی دوبارہ پیک کردئیے جاتے ہیں۔

-5 جہاز کے کیپٹن کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی مسافر کو گرفتارکرلے یا جرمانہ کردے۔ اس کے علاوہ وہ مرنے والے شخص کی وصیت بھی لے سکتا ہے۔

-6 برطانیہ، ناروے اور سویڈن میں سروے میں 43-54 پائلٹس نے دورانِ پرواز سونے کا اقرار کیا۔

-7 ایئرلائنز ”لائف جیکٹس“ کو ہر صبح چیک کرتی ہیں اور ان کے دوران اکثر لوگ انہیں نشانی کے طور پر ساتھ لے جاتے ہیں۔ ممکن ہے آپ کی سیٹ کے نیچے یہ جیکٹ موجود ہی نہ ہو۔

-8 اگر جہاز میں ہوا کا دباﺅ کم ہوجائے تو آکسیجن ماسک پہنے جاسکتے ہیں۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ماسک صرف قریباً 15 منٹ تک آکسیجن فرام کرسکتے ہیں۔ عموماً اتنا وقت پائلٹ کے لئے کافی ہوتا ہے کہ وہ جہاز کی بلندی کم کردے، نچلی سطح پر یہ مسئلہ کم ہی ہوتا ہے۔

-9 ایک ایئرہوسٹس نے اخبار کو بتایا کہ اکثر دانستہ طور پر کھانے میں تاخیر کردی جاتی ہے تاکہ زیادہ لوگ سوجائیں اور انہیں کم کام کرنا پڑے۔

-10 دونوں پائلٹس کو مختلف کھانے دئیے جاتے ہیں تاکہ اگر ایک کی کسی وجہ سے طبیعت خراب بھی ہوجائے تو دوسرا محفوظ رہے۔

-11 اکثر جہاز کا عملہ دورانِ پرواز موبائل بند کرنے کے قانون پر عمل نہیں کرتا۔ اس بارے میں ایک خاتون نے اخبار کو بتایا کہ اس کی بہن ایئرہوسٹس ہے اور مسافروں کو موبائل بند کرنے کی تلقین کے بعد وہ خود عملے کے لئے مخصوص جگہ پر جاکر فون استعمال کرنا شروع کردیتی ہے۔ اس کے مطابق مختلف ایئرلائنز کے دیگرعملے کا حال بھی اس سے کچھ زیادہ مختلف ہے۔

مزید :

خصوصی رپورٹ -