دنیا کا چالاک ترین قیدی،ای میل کے ذریعے جیل سے با عزت رہا ہو کر گھر پہنچ گیا ،پولیس بے خبر

دنیا کا چالاک ترین قیدی،ای میل کے ذریعے جیل سے با عزت رہا ہو کر گھر پہنچ گیا ...
دنیا کا چالاک ترین قیدی،ای میل کے ذریعے جیل سے با عزت رہا ہو کر گھر پہنچ گیا ،پولیس بے خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) جیل سے فرار ہونے کیلئے مجرم ہتھیاروں اور سرنگوں جیسے سہاروں کا استعمال تو کرتے ہیں لیکن ایک ذہین برطانوی مجرم نے ای میل کے ذریعے فرار ہو کر سب کو حیران کر دیا۔

خاتون نے ہسپتال کی راہدار ی میں ہجوم کے بیچ و بیچ اس قدر غلیظ حرکت کی کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے
 اٹھائیس سالہ نیل مور کو فراڈ کے جرم میں قید کیا گیا تھا لیکن وہ ماہر دھوکا باز ہونے کے باوجود جیل میں بیٹھے رہنے کی وجہ سے سخت نالاں تھا۔ بالآخر اس نے کسی طرح سے جیل میں ایک سمارٹ فون منگوایا اور پھر اس کے ذریعے وہ کام کر دیا کہ جو کسی کے تصور میں بھی نہ تھا۔ اس نے برٹش رائل کورٹس آف جسٹس کی ویب سائٹ اور ڈومین نیم سے ملتی جلتی ایک جعلی ویب سائٹ بنائی اور اس کے ذریعے ہائی سیکیورٹی وانڈزورتھ جیل کے حکام سے رابطہ کیا اس نے خود کو محکمہ انصاف کے کلرک کے طور پر پیش کیا اور جیل حکام سے رسمی ای میل کا تبادلہ شروع کیا۔ بالآخر اس نے حکام کو بتایا کہ محکمہ انصاف کی طرف سے ملزم نیل مور کی آزادی کا حکم ہو چکا ہے۔ جیل حکام اس کی شاطرانہ چالوں سے مکمل طور پر مرعوب ہو چکے تھے اور موصول ہونے والے احکامات کے عین مطابق اسے آزاد کر دیا گیا۔
گزشتہ سال ”رہائی“ پانے والے نیل کے دل میں جانے کیا خیال آیا کہ وہ محض چار دن بعد خود ہی جیل واپس آ گیا اور اپنے تازہ ترین جرم کا اعتراف کر لیا۔ ”این بی سی نیوز“ کے مطابق اب اسے فراڈ کے آٹھ اور جیل سے فرار کے ایک جرم کے تحت 20 اپریل کو دوبارہ سزا سنائی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -