کرم ایجنسی میں دھماکہ ، بچوں اورخواتین سمیت 12افرادزخمی
کرم ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) بگن کے علاقے میں گھر کے باہر بارودی مواد کے دھماکے سے بچوں سمیت 12افرادزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چار بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ دوافراد کو شدید زخم آئے ہیں ، دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ، دھماکے سے گھر کے تین کمرے تباہ ہوگئے ۔

