فیس بک نے انٹرنیٹ پر اخلاق باختہ گفتگو کرنے والے افراد کی سب سے بڑی خواہش پوری کردی

فیس بک نے انٹرنیٹ پر اخلاق باختہ گفتگو کرنے والے افراد کی سب سے بڑی خواہش ...
فیس بک نے انٹرنیٹ پر اخلاق باختہ گفتگو کرنے والے افراد کی سب سے بڑی خواہش پوری کردی

  


سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اپنے میسنجر میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی ہے کہ جو چھپ چھپا کر باتیں کرنے اور خفیہ تعلقات استوار کرنے والوں کے لئے بے حد مددگار ثابت ہوگا۔

نقالوں سے تنگ فیس بک صارفین کیلئے خوشخبری، کمپنی نے اہم ترین فیچر متعارف کرا دیا

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی انفارمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک میسنجر کے سافٹ ویئر کوڈ میں نئے فیچرز شامل کئے جاچکے ہیں جن کی مدد سے صارفین اپنی بات چیت کو خفیہ رکھ سکیں گے۔ نئے فیچر کے ذریعے یا تو میسجز کو انکرپٹ کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی ان کا سراغ نہ لگاسکے، یا دوسری صورت میں صارفین کو میسجز چھپانے کی آپشن دی جائے گی۔ دونوں صورتوں میں صارفین فیس بک میسنجر کے ذریعے کی گئی اپنی بات چیت کو دوسروں سے خفیہ رکھ سکیں گے۔

فیس بک آنے والے دنوں میں اپنے میسنجر میں آن لائن ادائیگی کا فیچر شامل کرنے کی خواہاں بھی ہے۔ اگر یہ فیچر متعارف کروایا جاتا ہے تو فیس بک میسنجر ”ایپل پے“ اور گوگل کے ”اینڈرائیڈ پے“ کے مقابلے پر آجائے گا۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ خفیہ میسجز اور آن لائن پیمنٹ کا فیچر متعارف ہونے کے بعد فیس بک کا میسنجر دنیا کا مقبول ترین میسنجر بن جائے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...