سعودی ارب پتی برطانیہ کی سڑکوں پر ایسی چیز لے آیا کہ گوروں کی آنکھیں باہر آگئیں، ایسی عیاشی کہ کسی نے نہ دیکھی

سعودی ارب پتی برطانیہ کی سڑکوں پر ایسی چیز لے آیا کہ گوروں کی آنکھیں باہر ...
سعودی ارب پتی برطانیہ کی سڑکوں پر ایسی چیز لے آیا کہ گوروں کی آنکھیں باہر آگئیں، ایسی عیاشی کہ کسی نے نہ دیکھی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی کھرب پتی افراد کی پر تعیش زندگیاں اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اب برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایک ایسے کھرب پتی سعودی شہری کے متعلق رپورٹ شائع کی ہے کہ جو چھٹیاں گزارنے برطانیہ پہنچا ہے اور ’سونے سے بنی‘ نصف درجن گاڑیوں کا بیڑہ بھی ساتھ لے کر آیا ہے، تاکہ سیر کے دوران اپنی گاڑیوں پر گھوم پھر سکے۔

لندن لیجائی گئی گاڑیوں میں 3لاکھ 70ہزار پاﺅنڈز(تقریباً 5کروڑ 57لاکھ 68ہزار روپے) کی مرسیڈیز جی 63، 6پہیوں کی حامل پہاڑی علاقوں میں چلنے والی گاڑی، 2لاکھ 20ہزار پاﺅنڈز (تقریباً 3کروڑ 31لاکھ 59ہزار روپے) کی بینٹلے فلائنگ سپر(Bentley Flying Spur)، 3لاکھ 50ہزار پاﺅنڈز (5کروڑ 27لاکھ 52ہزار روپے) کی رولز رائس اور ساڑھے 3کروڑ پاﺅنڈز ہی کی لیمبورگنی اوینٹاڈور ایس وی(Lamborghini Aventador SV) شامل ہیں۔

برازیل کے امیر ترین شخص کا اپنی مہنگی گاڑی دفن کرنے کا اعلان ، اصل حقیقت کھلی تو یہ عوام میں ہیرو بن گیا

رپورٹ کے مطابق یہ گاڑیاں لندن کے فائیو سٹار ہوٹل مینڈرین اوریئنٹل ہوٹل(Mandarian Oriental Hotel)کے باہر کھڑی دیکھی گئی ہیں۔ان تمام گاڑیوں پر سونے کی تہہ چڑھائی گئی ہے، لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑیوں پر سونے کی تہہ چڑھانے پر کتنی لاگت آئی مگر سابقہ رپورٹس کے مطابق ایک گاڑی پر سونے کی تہہ چڑھانے پر 4ہزار پاﺅنڈز (تقریباً 6لاکھ 3ہزار روپے) لاگت آتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس سعودی شہری کو یہ گاڑیاں سعودی عرب سے لندن لانے کے لیے 20ہزار پاﺅنڈز (تقریباً 30لاکھ 15ہزار روپے) ادائیگی کرنی پڑی ہو گی۔ واضح رہے کہ اس سیزن میں عرب ممالک سے کھرب پتی باشندے بڑی تعداد میں چھٹیاں منانے لندن کا رخ کرتے ہیں اور ان مہینوں میں لندن کی سڑکوں پر ان کی مہنگی ترین گاڑیاں اکثر دیکھی جاتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...