لاہورسمیت کئی شہروں میں بدترین لوڈشیڈنگ،شہریوں کا احتجاج

لاہورسمیت کئی شہروں میں بدترین لوڈشیڈنگ،شہریوں کا احتجاج
لاہورسمیت کئی شہروں میں بدترین لوڈشیڈنگ،شہریوں کا احتجاج

  


لاہور(آئی این پی) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گر میاں شروع ہوتے ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ شروع ہوگئی ،کئی شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ے اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اوروزیر اعظم نواز شر یف سے لوڈشیڈ نگ کانوٹس لینے کا مطالبہ کیاگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں8سے 10گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈ نگ جاری ہے جبکہ موسم میں تبدیلی آتے ہی شیخوپورہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں شدید اضافہ ہوگیا اور 12 سے 14گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ دریں اثنالوڈشیڈنگ کے خلاف شہر میں دو مقامات پر سینکڑوں صارفین سڑکوں پر نکل آئے اوراحتجاجی مظاہرے کیے۔ گجرات میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں ماند پڑچکی ہیں۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی علانیہ اور غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ طویل ہوگیا جبکہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...