حج کرایہ 95ہزار سے کم نہیں کیا جاسکتا، پی آئی اے

حج کرایہ 95ہزار سے کم نہیں کیا جاسکتا، پی آئی اے
حج کرایہ 95ہزار سے کم نہیں کیا جاسکتا، پی آئی اے

  


کراچی (ویب ڈیسک) آئندہ برس سرکاری حج کے اخراجات کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے حکومت کو مطلع کیا ہے کہ اس سال حج کا کرایہ 95ہزار روپے سے کم نہیں کیا جا سکتا، اب وزارت حج پی آئی اے کے پیش کردہ کرائے کے ساتھ سرکاری حج پیکیج کا اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سال بھی سعودی حکومت نے پاکستانی حجاج کے کوٹے میں اضافہ نہیں کیا ہے اور اسے ایک لاکھ 43 ہزار حجاج تک برقرار رکھا ہے۔ حکومت اس میں سے 40 فیصد سرکاری حج کوٹے کے تحت بھیجے گی جبکہ بقیہ 60 فیصد کو پرائیویٹ حج آپریٹروں میں تقسیم کیا جائے گا۔

مزید : کراچی


loading...