”این اے 125میں ووٹوں کی فرانزک تصدیق“ حامد خان نے نادرا کو 5لاکھ روپے ابتدائی طور پر جمع کرا دئیے

”این اے 125میں ووٹوں کی فرانزک تصدیق“ حامد خان نے نادرا کو 5لاکھ روپے ابتدائی ...
”این اے 125میں ووٹوں کی فرانزک تصدیق“ حامد خان نے نادرا کو 5لاکھ روپے ابتدائی طور پر جمع کرا دئیے

  


اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے سپریم کورٹ کے حکم پر این اے 125میں ووٹوں کی فرانزک تصدیق کےلئے نادرا کو 5لاکھ روپے کی ابتدائی رقم جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا اور اس کے اخراجات حامد خان سے وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔ بدھ کو پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے ووٹوں کی فرانزک تصدیق کےلئے ابتدائی رقم جمع کرا دی۔ واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 125 کا الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا جس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

مزید : اسلام آباد


loading...