سعودی حکومت نے 28دن کے عمرہ ویزے کی اجازت بند کر دی

سعودی حکومت نے 28دن کے عمرہ ویزے کی اجازت بند کر دی
سعودی حکومت نے 28دن کے عمرہ ویزے کی اجازت بند کر دی

  


جدہ (صباح نیوز) سعودی حکومت نے 28دن کے عمرہ ویزے کی اجازت بند کر دی جبکہ 10اپریل سے 21 یوم کے ویزے کی اجازت بھی ختم کر دی جائے گی۔ سعودی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے تمام عمرہ ٹوارزم کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اب 28دن کا عمرہ ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔تاہم 10 اپریل تک 21 دن کا ویزہ جاری کیا جائیگا۔ 11 اپریل کے بعد دنیا بھر کے تمام سعودی سفارتخانے صرف اور صرف 15 یوم کے عمرہ ویزہ لگانے کے مجاز ہوں گے۔

مزید : عرب دنیا


loading...