اوباما کے غم میں نڈھال بچی کو وائٹ ہاﺅس میں دعوت‘ صدر سے ملاقات

اوباما کے غم میں نڈھال بچی کو وائٹ ہاﺅس میں دعوت‘ صدر سے ملاقات
اوباما کے غم میں نڈھال بچی کو وائٹ ہاﺅس میں دعوت‘ صدر سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے سماجی میڈیا پر دھوم مچانے والی بچی سے ملاقات کی ہے۔ کیپرینا نے اوباما کے وائٹ ہائوس چھوڑنے کی خبر سن کر رو رو کر برا حال کر لیا تھا۔ پہلی کلاس کی طالبہ کیپرینا کو جب پتہ چلا کہ اوباما عنقریب وائٹ ہاﺅس چھوڑ دیں گے ، تواس نے رو رو کر آسمان سر پر اٹھا لیا۔ امریکی صدر کی مداح اس بچی نے اوباما کو ملاقات کے لیے خط لکھا جس کے بعد امریکی صدر نے اسے ملنے کے لیے بلا لیا۔ وائٹ ہائوس میں ہونے والی اس ملاقات میں امریکی صدر بچی کے ساتھ گھل مل گئے۔