اسرائیلی ایٹمی پلانٹ پر ڈرون طیارے کی پرواز‘ حکام میں کھلبلی مچ گئی

اسرائیلی ایٹمی پلانٹ پر ڈرون طیارے کی پرواز‘ حکام میں کھلبلی مچ گئی
اسرائیلی ایٹمی پلانٹ پر ڈرون طیارے کی پرواز‘ حکام میں کھلبلی مچ گئی

  


مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مارچ کے اوائل میں جنوبی فلسطین میں واقع اسرائیل کے مبینہ جوہری پلانٹ ”دیمونا“ پر نامعلوم طیارے پراوزیں کرتے رہے ہیں۔ عبرانی اخبار”معاریف“ نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نامعلوم طیارے کی دیمونا ایٹمی پلانٹ پر پروازیں 10 مارچ کو دیکھی گئی ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ طیارہ کس کا تھا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق نامعلوم طیارے کی ایٹمی پلانٹ کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی توپوں کے منہ کھول دیئے گئے تھے اور انہوں نے طیارے پر انتباہی فائرنگ بھی کی۔ اس دوران اسرائیل کے جنگی طیارے بھی فوری حرکت میں آگئے تھے تاہم نامعلوم طیارہ اپنا راستہ تبدیل کر کے فضائی حدود سے نکل چکا تھا۔ اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیمونہ جوہری پلانٹ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا طیارہ نہایت بلندی پر تھا اسے ”فلائیٹ راڈار 24 “ کی مدد سے دیکھا گیا ہے۔ یہ راڈار دیمونا پلانٹ اور اس کے ارد گرد فضائی حدود کی نگرانی کے لیے نصب کیا گیا ہے جو انتہائی بلندی پر موجود طیاروں کی پروازوں کو بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...