دھرنا مظاہرین کو بظاہر پرامن نہیں کہا جاسکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

دھرنا مظاہرین کو بظاہر پرامن نہیں کہا جاسکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ
دھرنا مظاہرین کو بظاہر پرامن نہیں کہا جاسکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

  


اسلام آباد(ویب ڈ یسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنے کے شرکاءکو اشیائے خور ونوش کی فراہمی اور واپس جانیوالے مظاہرین کو گرفتار کرنے کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔ رضوان غفور بھٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ درخواست گزارنے بتایا مظاہرین کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر یرغمال بنا یا گیا، انہیں خوراک، پانی اور صحت کو سہولتوں سے محروم کیا گیا۔ اس پر جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں اس وقت مظاہرین کو پر امن قرار نہیں دیا جاسکتا۔ بعد ازاں انہوں نے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید : اسلام آباد


loading...