وقار یونس ہمارے ہیرو ہیں ، رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوادوں گا: وفاقی وزیر کھیل

وقار یونس ہمارے ہیرو ہیں ، رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوادوں گا: وفاقی وزیر کھیل
وقار یونس ہمارے ہیرو ہیں ، رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوادوں گا: وفاقی وزیر کھیل

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کیا ہے ، وقاریونس کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ وزیر اعظم کو بھجواکر ان سے ذاتی دلچسپی کی درخواست کروں گا۔

سپورٹس کمپلیکس کے باہر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وقار یونس صرف ہماری ٹیم کے کوچ ہی نہیں بلکہ وہ ہمارے ہیرو ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں ایسے میچز جیتے ہیں جن سے پاکستان کو عزت ملی،انہوں نے حالات بتادیے ہیں اب ان کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کروں گا اور ساتھ ہی تجویز بھی دوں گا کہ وہ خود اس کا جائزہ لیں۔

وقار یونس کی ٹیم کی ناکامی وجوہات پر مبنی رپورٹ کے لیک ہونے کے حوالے سے ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ رپورٹ کا لیک ہونا کرکٹ بورڈ کی ناکامی ہے لوگوں کی کرکٹ سے جنون کی حد تک دیوانگی ہے اداروں میں جب رازداری نہ رہے تو یہ بن جاتا ہے کہ ان میں لڑائی ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لوگوں نے میری رپورٹ ٹھیک طرح سے پڑھی نہیں ہے میں نے اپنی رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ ٹیم میں کوئی لڑائی ہے مجھے جو مسائل تھے وہ میں نے وزیر کھیل کو بتادیے ہیں ۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے وزیر کھیل ریاض حسین پیر زادہ سے ملاقات کی اورقومی ٹیم کی ورلڈ ٹی 20 میں شکست کی وجوہات پر مبنی اپنی رپورٹ پیش کی ۔ انہوں نے وزیر کھیل کے سامنے اپنی رپورٹ لیک ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

مزید : کھیل


loading...