عجمان ون کمپلیکس آتشزدگی ،سینکڑوں خاندان بے گھر ،ہوٹلوں نے کرائے بڑھا دیئے ، بیشتر کو رات گاڑیوں میں گزارنا پڑی

عجمان ون کمپلیکس آتشزدگی ،سینکڑوں خاندان بے گھر ،ہوٹلوں نے کرائے بڑھا دیئے ، ...
عجمان ون کمپلیکس آتشزدگی ،سینکڑوں خاندان بے گھر ،ہوٹلوں نے کرائے بڑھا دیئے ، بیشتر کو رات گاڑیوں میں گزارنا پڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عجمان(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے عجمان ون کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 300سے زائد خاندان اور سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ۔ خلیج ٹائمزکے مطابق 12ٹاورعجمان ون کمپلیکس کے آٹھویں ٹاور میں سب سے پہلے آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی چھٹے ٹاور تک بھی پھیل گئی ۔ ہر ٹاور کی 26رہائشی منزلیں ہیں جبکہ تین سطح کے پارکنگ لاٹس ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
عجمان ون کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹلوں نے ناقابل یقین حد تک اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ ہوٹلوں نے کمروں کا ایک دن کا کرایہ 600درہم سے بڑھا کر 800درہم تک کر دیا ہے ۔ لہذاآتشزدگی سے متاثرہ خاندان اور لوگ ان ہوٹلوں میں کمرے بک نہیں کرا سکے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
متاثرہ کمپلیکس کی رہائشی فاکیحہ مصطفی نے بتایا کہ ہوٹلوں میں کمروں کی قلت اور کرایوں میں اضافے کی وجہ سے مجھے رات اپنی کار میں ہی گزارنی پڑی، آج شارجہ میں کوئی سستا ہوٹل ڈھونڈوگی۔ایک اور متاثرہ خاتون نے بتایا کہ عجمان کے ہوٹلوں میں کوئی بھی خالی کمرہ تلاش نہیں کر پائی لہذا شارجہ آئی ہوں انہوں نے ویسے بھی آتشزدگی واقعے کے بعد کرائے بہت بڑھا دیئے ہیں۔ایک متاثرہ شخص کے ایم نے کہا کہ اسے ایوان ہوٹل میں اپنی فیملی کے لئے شیلٹر دلایا گیا ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -