وزن کم کرنے اور اسے بڑھنے سے روکنے کا سب سے آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے بتادیا

وزن کم کرنے اور اسے بڑھنے سے روکنے کا سب سے آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے ...
وزن کم کرنے اور اسے بڑھنے سے روکنے کا سب سے آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے بتادیا

  


اوٹاوا (نیوز ڈیسک) موٹاپے سے پریشان افراد کو طرح طرح کے مشورے دینے والے دانا ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیتے ہیں، لیکن خوش قسمتی سے کینیڈا کے سائنسدانوں نے ایک ایسی غذا کا پتہ چلا لیا ہے کہ جو نہ صرف موٹاپے کو بھگاتی ہے بلکہ اسے واپس بھی نہیں آنے دیتی، اور یہ غذا سادہ اور پرلطف ہونے کے علاوہ باآسانی دستیاب بھی ہے۔

بغیر ورزش کے راتوں رات پیٹ کی چربی پگھلانے کا ناقابل یقین حد تک آسان طریقہ

اخبار ڈیلی میل کے مطابق ٹورنٹو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تقریباً ایک ہزار افراد کے طبی تجزیات پر مبنی 21 مختلف تحقیقات کا جائزہ لینے کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ مختلف قسم کی دالوں کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے والے افراد ناصرف باآسانی وزن میں کمی کرلیتے ہیں بلکہ ان کا وزن دوبارہ بڑھتا بھی نہیں ہے۔

تحقیق کاروں نے معلوم کیا کہ روزانہ 130 گرام (تقریباً نصف کپ) لوبیہ، مٹر، چنے یا دیگر دالیں اپنی خوراک کا حصہ بنانے والوں کا وزن ڈیڑھ ماہ کے دوران تقریباً آدھا کلو کم ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بظاہر یہ بہت بڑی کمی نہیں ہے لیکن سوچئے کہ اگر آپ 130 گرام دالوں پر مبنی خوراک کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ مستقل طور پر بنالیتے ہیں تو اس کے کتنے اچھے اثرات ہوں گے۔

دالوں کا استعمال دیگر کئی طرح کی بیماریوں سے بچاﺅ کا ذریعہ بھی بتایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 130 گرام دالیں کھانے سے بھوک کنٹرول میں رہتی ہے، انسولین میں اچانک اضافہ نہیں ہوتا، جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ اہم تحقیق سائنسی جریدے امریکن جنرل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع کی گئی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...