دنیا کی سیر کرنے والے بدصورت لوگوں کیلئے امریکی حکومت نے وارننگ جاری کردی

دنیا کی سیر کرنے والے بدصورت لوگوں کیلئے امریکی حکومت نے وارننگ جاری کردی
دنیا کی سیر کرنے والے بدصورت لوگوں کیلئے امریکی حکومت نے وارننگ جاری کردی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ داخلہ نے موسم بہار کی چھٹیوں پر بیرون ملک جانے والے اپنے بدصورت شہریوں کے لیے ایک وارننگ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”اگر آپ یہاں بدصورت ہیں تو باہر جا کر بھی ایسے ہی رہیں گے، لہٰذا کوئی آپ کی چاپلوسی کرے تو محتاط ہو جائیے، کہیں کوئی آپ کو لوٹ نہ لے۔“

ویب سائٹ مارکیٹ واچ(MarketWatch)کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ نے یہ وارننگ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری کی ہے۔ درجنوں صارفین اس پوسٹ پر مختلف سوالات کر رہے ہیں اور کمنٹس کر رہے ہیں۔ اکثر صارفین محکمہ داخلہ کی اس ٹویٹ کو جنس پرست اور توہین آمیز قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض امریکیوں کے خوبصورت یا بدصورت ہونے کے متعلق سوالات کر رہے ہیں اور محکمے کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔

کیا آپ اپنے اعضاءبیچنا چاہتے ہیں؟وہ ’کاروبار‘جو دنیا میں جاری ہے

رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے لکھا کہ ”میں جانتی ہوں کہ میں خوبصورت نہیں ہوں اور میں بیرون ملک جانے سے پہلے اپنے پاسپورٹ پر یہ بات لکھ لوں گی تاکہ اس ملک والوں کو معلوم ہو جائے۔ شہریوں کی طرف سے محکمہ داخلہ کی اس ٹویٹ پر اس قدر شدید ردعمل آیا کہ بعد ازاں ایک ٹویٹ کے ذریعے محکمے کو معافی مانگنی پڑ گئی۔

اپنی اس ٹویٹ میں محکمہ داخلہ نے لکھا کہ ”ہماری پہلی ٹویٹ سے کچھ لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس پر ہم معافی مانگتے ہیں۔ ہمارا مقصد کسی کو بھی بدصورت کہنا نہیں تھا بلکہ ہم اپنے شہریوں کو بیرون ملک فراڈ کرنے والے نوسربازوں سے متنبہ کرنا چاہتے تھے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...