یہ ایک لیموں 61 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا، اس کی خاصیت کیا ہے؟ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

یہ ایک لیموں 61 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا، اس کی خاصیت کیا ہے؟ جان کر آپ ...
یہ ایک لیموں 61 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا، اس کی خاصیت کیا ہے؟ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک لیموں 39ہزار بھارتی روپے(تقریباً61ہزار800پاکستانی روپے)میں فروخت ہو گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع ویلوپورم (Villupuram) کے ایک مندر میں اس لیموں کی بولی لگائی گئی اور سب سے زیادہ بولی دینے والے شخص کو یہ بیچا گیا۔ اس مندر کا نام بلاتھنڈیوتھاپانی(Balathandayuthapani) ہے۔ یہاں ہر سال ایک تہوار منعقد ہوتا ہے جس میں ہر سال ہی لیموں کی بولی لگائی جاتی ہے۔ یہ لیموں مندر میں موجود درخت پر اگتا ہے۔ اس درخت کے متعلق مشہور ہے کہ یہ ہندوﺅں کے دیوتا مرگا(Muruga) کے نیزے میں لگی لکڑی سے اگا تھا اس لیے اس پر لگنے والے لیموں کو بہت مقدس مانا جاتا ہے۔

چینی ماہرین کے مطابق وہ ایک قدرتی چیز جو آپ کے گھر میں موجود ہو تو دولت خود راستہ ڈھونڈ کر آپ کے گھر آتی ہے

ہندوﺅں میں مشہور ہے کہ جو شخص بھی یہ لیموں اپنے گھر میں رکھے گا اس کے گھر میں خوشحالی آئے گی اور وہ شخص صاحبِ اولاد ہو گا۔اس سال جیا رام اور اس کی بیوی امروتی نے سب سے زیادہ بولی دی اور یہ لیموں خریدا۔ اس درخت پر اس سال کل 9لیموں لگے تھے۔ باقی 8قدرے سستے داموں فروخت کیے گئے کیونکہ ہندو عقیدے کے مطابق پہلا لیموں ہی خاص فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ اس سال ان تمام 9لیموﺅں کی فروخت سے مندر کو 57ہزار722بھارتی روپے(تقریباً91ہزار700پاکستانی روپے) آمدنی ہوئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...