لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام نوجوان مصوروں کی سالانہ نمائش کا انعقاد

لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام نوجوان مصوروں کی سالانہ نمائش کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل(الحمراء) کے زیراہتمام نوجوان مصوروں کی 12ویں سالانہ نمائش کا انعقاد 12اپریل2016ء بروز منگل سہ پہر 4:00بجے الحمراء آرٹ گیلری میں کیاجائے گا۔اس نمائش میں 386نوجوان مصوروں کے 600سے زائد فن پارے رکھے جائیں گئے اس نمائش میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے 10مصوروں میں 10،10ہزار روپے اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ جیوری کی کمیٹی میں ملک کے نامور مصور میاں اعجاز الحسن،شاہ نواز زیدی، قدوس مرزااور آمنہ پٹودی شامل ہیں۔اس حوالے سے ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطا ء محمد خان کا کہناہے کہ اس نمائش میں میرٹ کی بنیاد پر ہر نوجوان مصور کے کام کو آویزاں کیا جاتا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ اس نمائش میں پاکستان کے بھر سے نوجوان شامل مصور ہوتے ہیں۔

مزید :

کلچر -