ویسٹ انڈیز کا رواں برس دورہ پاکستان کا امکان

ویسٹ انڈیز کا رواں برس دورہ پاکستان کا امکان

 دبئی (آن لائن) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے دروازے بند ہوتے ہیں تو دوسری جانب امید کی کرن نظر آنا شروع ہوجاتی ہے ، زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد مزید انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان میں آنے کی امید پیدا ہوئی تھی مگر پہلے کینیا اور پھر افغانستان نے سکیورٹی خدشات کے باعث دورہ ملتوی کیا ، پھر جائلز کلارک نے بھی معذرت کرلی ، مایوسی کی لہر میں ایک کرن اس وقت پیدا ہوگئی جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے پیش رفت ہوئی ہے ۔ یاد رہے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر آندرے رسل نے کچھ عرصہ قبل کہاتھا کہ کراچی اور لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان جاناچاہیں گے تاہم ایسا محسوس ہوتاہے کہ آندرے رسل کا وعدہ پورا ہونے سے پہلے دونوں ممالک کے بورڈز کی بات چیت حتمی نتیجے پر پہنچ جائے گی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان اکتوبر میں پاکستان میں سیریز کیلئے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں بورڈز کے اب تک کے آخری رابطوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اکتوبر2016ء میں ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔دوسری طرف اپریل میں افغان کرکٹ ٹیم کا دورہ متوقع تھا لیکن سیکیورٹی خدشات کی بناء پر ملتوی کردیاگیا، اسی طرح پی سی بی کی جانب سے کینیا اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک کا دورہ بھی لاہور کے گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد ملتوی کردیاگیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...