میسی نے انٹرنیشنل فٹبال میں گولز کی نصف سنچری مکمل کر لی

میسی نے انٹرنیشنل فٹبال میں گولز کی نصف سنچری مکمل کر لی

بارسلونا(آن لائن)شہرہ آفاق ارجنٹائن کے فٹ بالر لائنل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال میں گولز کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے ارجنٹائن کے دوسرے پلیئر بن گئے، اس سے قبل گبرائل باٹسٹوٹا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، میسی نے 2018ء4 ورلڈ کپ کوالیفائر میں بولیویا کے خلاف میچ میں گول کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ورلڈکپ کوالیفائر میں بولیویا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میسی نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 2۔0 گولز سے کامیابی دلائی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے انٹرنیشنل کیریئر کے پچاس گولز بھی مکمل کئے، اب انہیں ارجنٹائن کی طرف سے گبرائل کے زیادہ گولز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 7 گولز کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ انہیں مجموعی طور پر کلب اور ملک کی طرف سے کیریئر کے پانچ سو گولز مکمل کرنے کیلئے مزید ایک گول کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...