معصوم شہریوں کو خون میں نہلانے والے رعایت کے مستحق نہیں ، تاجر برادری فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے : یونس بیگ

معصوم شہریوں کو خون میں نہلانے والے رعایت کے مستحق نہیں ، تاجر برادری فوج ...
 معصوم شہریوں کو خون میں نہلانے والے رعایت کے مستحق نہیں ، تاجر برادری فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے : یونس بیگ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاع پاکستان موومنٹ کے صدر اور معروف تاجر رہنما یونس بیگ نے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ملک بھر میں 

 آپریشن کی شروعات کابھر پور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگناہ اور معصوم شہریوں کو خون میں نہلانے والے کسی رورعایت کے قطعی مستحق نہیں ، ملک بھر کی تاجر برادری فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یونس بیگ کا کہنا تھا  کہ دہشت گردتنظیمیں اپنے سہولت کاروں کی مدد سے تخریب کاری پرمبنی کاروائیوں میں مصروف ہیں  اور  ان کے سہولت کار ہمارے ارد گرد ہی موجود ہیں جو غیر ملکی طاقتوں کے  آلہ بن کر ملک میں انارکی اور تخریب کاری میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔دہشت گردوں اور ان کے  سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے توبہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت ملکی و غیر ملکی دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اور ایک پیج پر ہیں جبکہ کچھ عناصر سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں ۔

مزید : لاہور


loading...