مارشل آرٹس فائٹر کونور میک گریگ نیٹ ڈیاز سے دوبارہ فائٹ کرینگے

مارشل آرٹس فائٹر کونور میک گریگ نیٹ ڈیاز سے دوبارہ فائٹ کرینگے
مارشل آرٹس فائٹر کونور میک گریگ نیٹ ڈیاز سے دوبارہ فائٹ کرینگے

  


لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) مارشل آرٹس کے سٹار فائٹر کونور میک گریگ کو نیٹ ڈیاز سے شکست کے بعد دوبارہ ایک چانس دیا گیا ہے کہ وہ ڈیاز کیخلاف رنگ میں اتریں۔یو ایف سی کے سربراہ ڈانا وائٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کونور پر کافی زور دے چکے ہیں کہ وہ 176 پاؤنڈ کی کیٹیگری میں فائٹ کرے لیکن اس نے میرا کہنا نہیں مانا اور وہ دوبارہ فائٹ کیلئے تیار ہے۔کونور میک گریگ کے کوچ نے بھی اسے دوبارہ نیٹ ڈیاز کیخلاف فائٹ سے منع کیا ہے لیکن اس نے دوبارہ لڑنے کی حامی بھر لی ہے اور وہ دوبارہ فائٹ کی تیاری بھی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کونور میک گریگ رواں برس 9 جولائی کو نیٹ ڈیاز کیخلاف دوبارہ میدان مین اتریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...