عراقی سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے داعش کے 50سے زائد جنگجو مارے گئے

عراقی سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے داعش کے 50سے زائد جنگجو مارے گئے

بغداد (این این آئی)عراقی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ الانبار میں بمباری میں داعش کے 50سے زائد جنگجو مارے گئے ۔ عراقی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف ۔16 طیاروں کی مدد سے شمالی اور مغربی الانبار میں داعش کے ایک تربیتی مرکز اور ہیت کے علاقے میں دو سرنگوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 50سے زائد جنگجو مارے گئے بیان میں کہا گیا کہ ایف 16 طیاروں نے انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ٗ الانبار کے ہیت شہر کے شمال میں واقع عین کبریت کے مقام پر داعش کے ایک ٹھکانے پر بمباری میں 9 جنگجو ہلاک ہوئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...