عراق: الانبار میں بمباری کے نتیجے میں 51داعشی جنگجو ہلاک

عراق: الانبار میں بمباری کے نتیجے میں 51داعشی جنگجو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(آن لائن) عراق کی مشترکہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ الانبار میں داعش‘ کے ٹھکانوں پر تازہ بمباری میں متعد داعشی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراقی فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ایف 16‘‘ طیاروں نے شمالی اور مغربی الانبار میں داعش کے ایک ٹریننگ سینٹر اور ھیت کے علاقے میں دو سرنگوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 51 داعشی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں ۔ جنگی طیاروں نے انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔ الانبار کے ھیت شہر کے شمال میں واقع عین کبریت کے مقام پر داعش کے ایک ٹھکانے پر بمباری میں 9 جنگجو ہلاک ہوئے۔ھیت شہر کے قریب ریلوے اسٹیشن پر داعشی جنگجوؤں کی جانب سے زیرزمین سرنگیں بنا رکھی تھیں جنہیں بمباری میں تباہ کردیا گیا۔ ھیت میں فوجی کالونی کے قریب سرنگ پربمباری میں 17 جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ادھر الانبار میں کنکریٹ کے ایک کارخانے پر بمباری کی گئی جس میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ المطابیخ کے مقام پر شیلنگ میں 15 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -