سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے 31 سینئر ڈاکٹروں کی اگلے گریڈوں میں ترقی

سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے 31 سینئر ڈاکٹروں کی اگلے گریڈوں میں ترقی

لاہور ( خبرنگار) سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے 31 سینئر ڈاکٹروں کو گریڈ 18 سے 19 اور گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز کمشنر پنجاب سوشل سیکیورٹی منصور قادر کی سربراہی میں محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ واقع ہیڈآفس میں کیاگیا۔ اجلاس میں 5 ڈاکٹرز کو گریڈ 19 سے 20 میں اور 26 ڈاکٹرز کوگریڈ18 سے 19 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ۔گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی پانے والے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر ناصر جاوید قریشی ، نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال، ڈاکٹر عارف تبسم، نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال، ڈاکٹر حافظ مقصور احمد، ڈائریکٹر میڈیکل ،ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکیورٹی گوجرانوالہ، ڈاکٹر نادرہ عطاء ،سوشل سیکیورٹی ہسپتال شاہدرہ اورڈاکٹر طارق یوسف سوشل سیکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ شامل ہیں۔ گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی پانے والے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر عبدالخالق ، سوشل سیکیورٹی ہسپتال فیصل آباد، ڈاکٹر محمد سعید، نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال ، ڈاکٹر آسیہ رحمان، خواجہ فرید سوشل سیکیورٹی ہسپتال ملتان، ڈاکٹر رضوان صدیقی ،سوشل سیکیورٹی ہسپتال فیصل آباد، ڈاکٹر خرم رحمان، سوشل سیکیورٹی ہسپتال جوہر آباد ، ڈاکٹر وجاہت علی ،ڈائریکٹوریٹ آف ساؤتھ لاہور، ڈاکٹر عدنان محمود مرزا ، نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال لاہور، ڈاکٹر شوکت میمن ، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکیورٹی بہاولپور، ڈاکٹر افیفہ سیال، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکیورٹی فیصل آباد ایسٹ، ڈاکٹر مشتاق احمد، سوشل سیکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ، ڈاکٹر سلیم احمد بلال ، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکیورٹی لاہور گلبرگ، ڈاکٹر نائلہ ضیاء ، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکیورٹی لاہور گلبرگ، ڈاکٹر عارف حسین، سوشل سیکیورٹی ہسپتال شاہدرہ، ڈاکٹر صباہت آصف ، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکیورٹی لاہور ساؤتھ، ڈاکٹر شہزادی شاہئزمیرا ، ڈائریکٹور یٹ آف سوشل سیکیورٹی ملتان، ڈاکٹر نگہت پروین ، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکیورٹی لاہور گلبرگ، ڈاکٹر سہیل اسلم خان، نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال ، ڈاکٹر سلیم اختر،ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکیورٹی شاہدرہ، ڈاکٹر امیتناالحق، نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال ، ڈاکٹر عبدالعزیز پراچہ، خواجہ فرید سوشل سیکیورٹی ہسپتال ملتان، ڈاکٹر فوزیہ سلیم ، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکیورٹی ملتان، ڈاکٹر سعدیہ سہاگ، نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر غزالہ عتیق کیانی ، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکیورٹی راولپنڈی، ڈاکٹر غانیہ حنیف سوشلسیکیورٹی ہسپتال فیصل آباد ، ڈاکٹر سیدجبران جعفری سوشل سیکیورٹی ہسپتال فیصل آباد اور ڈاکٹر عالیہ مظفر ، نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال لاہور ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ ادارہ ترقی پانے والے تمام ڈاکٹر صاحبان کو مبارک باد پیش کرتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...