اورنج لائن منصوبہ پر سیکشن ٹوکے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں

اورنج لائن منصوبہ پر سیکشن ٹوکے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں

لاہور(اپنے خبر نگار سے)اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پر سیکشن ٹو جو کہ چوبرجی سے ٹھوکر نیاز بیگ رائے ونڈ روڈ تک ہے دو ماہ سے ملازمین کو تنخوائیں نہیں غریب ملازمین دو ماہ سے سخت پریشان سیکشن ٹوکے ٹھیکیدارمیسزرمقبول جے وی اینڈ کمپنی کو صرف کام سے غرض ہے غریب ملازمین کی کوئی فکر نہیں چاہے وہ بھوکے مرہی کیوں نہ جائیں کام کرنے والے ملازمین کا ردعمل تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سیکشن ٹو جو کہ چوبرجی سے لے کر ٹھوکر نیاز بیگ رائے ونڈ روڈ تک ہے اس پر کام کرنے والے ملازمین کو پچھلے دو ماہ سے تنخوائیں نہیں مل سکی ہیں جس کی وجہ سے منصوبہ پر کام کرنے والے ملازم سخت پریشانی میں مبتلاہیں ذرائع نے بتایاہے کہ میسرز مقبول جے وی کمپنی مزدوروں کے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی سلوک کرتی ہے اکثر مزدوروں کی تنخوائیں روک لیتی ہے۔ اس حوالے سے جب میسرز مقبول جے و ی کمپنی کے افسران سے بات کی گئی تو ان کاکہنا تھا کہ منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کو بہت جلد تنخواؤں کی ادائیگی کر دی جائے گی ترقیاتی کاموں میں بعض اوقات ایسا ہو جاتا ہے کہ تنخوائیں دو دو ماہ بعد بھی دی جاتی رہتی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...