تحصیلدار ماڈل ٹاؤن آفس کی بل ادا نہ کرنے پر بجلی کاٹ دی گئی

تحصیلدار ماڈل ٹاؤن آفس کی بل ادا نہ کرنے پر بجلی کاٹ دی گئی

لاہور (اپنے نمائندے سے) تحصیل ماڈل ٹاؤن کی حدود میں آنیوالی تحصیلدار ماڈل ٹاؤن آفس کی بلڈنگ کا 57 ہزار روپے بل ادا نہ کرنے پر متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او نے بجلی کاٹ دی 4 روز سے گرمی میں بیٹھے پٹواریوں نے تنگ آ کر چندہ اکٹھا کرتے ہوئے تمام پٹواریوں سے وصول کی جانے والی رقم سے بل ادا کر دیا عرصہ دراز سے پھٹیک کے طور پر بل کی مسلسل ادائیگی نے پٹواریوں کو دبے دبے لفظوں احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور اور ڈی سی او لاہور سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے مزید معلوم وہا ہے کہ مسلم ٹاؤن پر واقع تحصیلدار ماڈل ٹاؤن کی بلڈنگ میں گزشتہ کئی ماہ کا زیر التواء بجلی کا بل جمع نہ کروانے پر واپڈا کی متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او نے فوری طور پر بجلی کاٹ دی جو کہ 4 روز سخت گرمی سے تنگ آنے کے بعد چندہ اکٹھا کرنے پر مجبور ہوئے اور تمام پٹواریوں سے 8,8 ہزار روپے لے کر 57 ہزار روپے جمع کروائے اور بجلی بحال کروائی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پٹواریوں کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی 1 لاکھ 10 ہزار روپے کے بل پٹواریوں نے اپنی جیبوں سے ادا کئے ہیں اگر کسی افسر سے بل کی ادائیگی کی بات کریں تو وہ فوری معطل کرنے کا حکم دیتا ہے یہ کرپشن نہیں ہے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن راؤ امتیاز کو جب بجٹ ملتا ہے تو وہ کیوں بل اس بجٹ سے ادا نہیں کرتے ہیں ہم تو اپنے آفیسروں سے ہی گزارش کریں گے کہ اس تحصیل بلڈنگ کے سابقہ بل بھی نکلوا لیں تمام ہم نے خود ادا کئے ہیں اور اب بھی 57 ہزار کی کثیر رقم جمع کروائی گئی ہے جس کی نہ تو کوء شاباش ہے اور نہ ہی کوئی کھاتہ ہے ہماری ایڈیشنل کلکٹر لاہور عرفان نواز میمن ڈی سی او سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں،مبینہ طور پر یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ اتنا زیادہ بل آنے کی صورت میں پٹواریوں کی باہمی لڑائی کی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،دوسری جانب ناظر کی سیٹ پر تعینات اہلکار کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کو باقاعدہ بجٹ دیا جاتا ہے اور وہ اس طرح کے بل جمع کروانے کے پابند ہیں اگر پٹواریوں نے بل پیڈ کر دیا ہے تو وہ اس جمع شدہ بل کو ہمارے پاس لے آئیں اس کی فائل بنوا کر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عرفان نواز میمن کو پیش کر دی جائے گی ہو سکتا ہے کہ ان کو ادائیگی کر دی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...