سانحہ گلشن اقبال پارک کی وجہ سے پوری قوم کی آنکھیں اشکبار ہیں، ثمینہ خالد گھرکی

سانحہ گلشن اقبال پارک کی وجہ سے پوری قوم کی آنکھیں اشکبار ہیں، ثمینہ خالد ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کی وجہ سے پوری قوم کی آنکھیں اشکبار ہیں دہشتگردوں نے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا کر واضح کر دیا ہے کہ ان کا کوئی مذہب نہیں ہے کیونکہ کوئی بھی مذہب اس چیز کی اجازت نہیں دیتا کہ بے گناہوں کا خون بہایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے ملکی سلامتی کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہو گیا ہے حکومت سانحہ گلشن اقبال کے مجرموں کو بے نقاب کر کے عبرتناک سزائیں دلواے اور عوام کو یقین دلوائے کہ ائندہ ایسا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...