اطلاعات کے باوجود اقبال پارک کا واقع رونما ہونا پنجاب حکومت کی بدترین مثال ہے،سعدیہ سہیل

اطلاعات کے باوجود اقبال پارک کا واقع رونما ہونا پنجاب حکومت کی بدترین مثال ...

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے پنجاب حکومت کی نااہلی کا اعتراف کر لیا ہے پیشگی اطلاعات کے باوجود گلشن اقبال پارک کا واقع رونما ہونے پنجاب حکومت کی بد ترین مثال ہے۔ مسلم لیگ ن صرف نعروں پر انحصار کر رہی ہے عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا۔ پنجاب میں آپریشن کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خلاف نیب کو بھی کام کرنے دینا چاہیے۔ نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے مسلم لیگ ن کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ حکمران ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکمرانوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے دے گی۔ اگر پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھا نہیں سکتی تو مستعفی ہو جائے اور اہل لوگوں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ نااہل حکمران عوام کے لئے عذاب بنے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...