محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام صوبائی مقابلہ حسن قرات و حفظ قرآن مکمل

محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام صوبائی مقابلہ حسن قرات و حفظ قرآن مکمل

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام صوبائی مقابلہ حسن قرات و حفظ قرآن مکمل ہو گئے رومیسعا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری کیٹگری میں عبیدہ الرحمن اول آئیں ،حافظ عمر خالد،محمد کوثر عباسی،زبیر الطاف،محمد ثقلین نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی سرپرستی میں پروفیسرعبد الحمید چودھری نے حسن قرآت اور حفظ کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا ۔پہلے مرحلے میں 16سال سے کم اور16سال سے زائد عمر کی طالبات کے درمیان مقابلے ہوئے دیگر کیٹگری میں طلبہ نے بھی حصہ لیا ۔پروفیسر عبد المید نے بتایا ہے کہ قرآت اور حفظ کے مقابلے ضلعی سطح پر ڈی سی او کی نگرانی میں ہوئے تھے اضلاع سے جیتنے والے صوبائی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے حق دار ٹھہرے تھے اب صوبائی مقابلے جیتنے والے مرکزی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...