آج کے بچے کل کا مستقبل ہیں جنکی بہترین تعلیم و تربیت ہمارا فرض ہے،فیصل شامی

آج کے بچے کل کا مستقبل ہیں جنکی بہترین تعلیم و تربیت ہمارا فرض ہے،فیصل شامی

لاہور ( پ ر)ممتاز سماجی سیاسی رہنما فیصل مجیب شامی نے کہا ہے کہ آج کے بچے ہمارا کل کامستقبل ہیں لہذا انکی بہتر نشو نما و تربیت ہمارا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی وہ گزشتہ روز سٹی ڈسٹرکٹ جونئیر ماڈل سکول سیکٹر ٹو ٹاؤن شپ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر سابقہ کونسلر و محکمہ تعلیم کے کوارڈینیٹر مہر عبدالروف اور معروف سیاسی شخصیت مجتبیٰ رفیق بھی موجود تھے ، فیصل شامی نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ بچوں کی بہترین تربیت ہی انھیں اس قابل بنا سکتی ہے کہ وہ کل کو ہمارے ملک کا مستقبل سنبھال سکیں،تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہر عبدالرؤف اور مجتبیٰ رفیق نے بھی بچوں کی پڑھائی پر زور دیا انکا کہنا تھا کہ کھیل کود کے ساتھ پڑھائی بھی ضروری ہے،تقریب انعامات میں نرسری سے لیکر پانچویں کلاس کے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ بہترین کارکردگی پر اساتذہ اور طالبعلموں کو بھی خصوصی انعامات دئیے گئے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...