سکیورٹی کانفرنس کا مقصدالحمراء میں آنے والے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے،عطاء محمد خان

سکیورٹی کانفرنس کا مقصدالحمراء میں آنے والے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ...

لاہور(فلم رپورٹر)سکیورٹی کانفرنس کا مقصد الحمراء میں آنے والی عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے ان خیالات کا اظہارلاہور آرٹس کونسل(الحمراء) کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر)عطا ء محمد خان نے الحمراء میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کیا۔اس سکیورٹی کانفرنس میں الحمراء کے تمام سکیورٹی سٹاف کے علاوہ نجی سکیورٹی فورس کے جوانوں نے شرکت کی۔اس سکیورٹی کانفرنس میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائر یکٹرکیپٹن(ر)عطا ء محمد خان نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے ہر دم چوکس رہنا چاہئے۔واضح رہے لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کی سکیورٹی جدید آلات سے لیس ہے اوراسے مزیدبہتر بنانے کے لئے جدید خطوط پر استوارکیا جارہاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...