راولپنڈی چیمبرمیں ایک روزہ آئی کیمپ کا اہتمام

راولپنڈی چیمبرمیں ایک روزہ آئی کیمپ کا اہتمام

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک )راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے زیر نگرانی ایک روزہ آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہر امراض چشم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا کیمپ صبح 9بجے سے دن 2بجے تک جاری رہا جس کے دوران سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور موقع پر ہی مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔

اس کے علاوہ ڈاکٹری نسخے کے مطابق سستے ریٹ پر عینکیں بھی دستیاب تھیں

اپریشن والے مریضوں کو یہ سہولت بھی دی گئی کہ وہ الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال میں مفت اپریشن بمعہ لینز کرواسکتے ہیں تاہم انہیں رہائش اور خوراک کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے

صدر چیمبر میاں ہمایوں پرویز نے مفت آئی کیمپ کے اہتمام پر الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آنکھیں قدرت کا انمول عطیہ ہیں انہوں نے آنکھوں کی حفاظت اور نابینا پن کے خلاف الشفاء آئی ٹرسٹ کی کوششوں اور خدمات کو سراہا۔

مزید : کامرس


loading...