فروری کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 18لاکھ کا اضافہ ہوا
اسلام آباد (آن لائن)گزشتہ ماہ فروری 2016ء4 کے دوران موبائل فونزکی سروسز فراہم کرنے والی مقامی کمپنیوں کے صارفین میں 18لاکھ کا اضافہ ہواہے جس سے پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی مجموعی تعداد 12کروڑ 98لاکھ 50ہزار تک بڑھ گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ملک میں سب سے زیادہ صارفین موبی لنک کے ہیں جن کی تعداد 3کروڑ 74لاکھ 80ہزار ہے جبکہ ٹیلی نار 3کروڑ 60لاکھ 20ہزار صارفین کے ساتھ ملک میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والی دوسری بڑی کمپنی ہے۔موبی لنک اور وارد کے مجوزہ ادغام کے بعد موبی لنک کے صارفین کی تعداد 4کروڑ 80لاکھ تک بڑھنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2016ء4 کے اختتام پر ڑونگ کے صارفین کی تعداد 2کروڑ 48لاکھ 60ہزار جبکہ یوفون کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ 9لاکھ تھی تاہم پی ٹی اے کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ فروری کے دوران موبائل فون براڈ بینڈ تھری اور فور جی کے استعمال کنندگان کی تعداد 2کروڑ 61لاکھ 90ہزار تک بڑھ گئی جو جنوری 2016ء4 کے اختتام پر 2کروڑ 47لاکھ 9ہزار صارفین تھی۔ رپورٹ کے مطابق جنوری کے اختتام پر فور جی کے ڑانگ صارفین کی تعداد 4لاکھ 16ہزار 76سے بڑھ کر فروری 2016ء4 کے اختتام پر 4لاکھ 81ہزنار 730صارفین تک پہنچ گئی۔