کے ایس ای 100انڈیکس 216.60پوائنٹس اضافے سے 33139تک پہنچ گیا
کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 216.60 پوائنٹس کے اضافے سے 33139 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 216.60 پوائنٹس کے اضافے سے 33139 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 81.12 پوائنٹس کی تیزی سے 19167.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 211.72 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 323.72 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 100.84 پوائنٹس کے اضافے سے 14125.15 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 66.74 پوائنٹس کی کمی سے 12129.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 115.35 پوائنٹس کی تیزی سے 15718.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 192 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 135 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 294.25 روپے کے اضافے سے 6994.25 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی سودے بھی 174 روپے کی تیزی سے 7499 روپے پر بند ہوئے۔
سب سے زیادہ مندی فضل کلاتھ اور ای ایف یو لائف ایشورنس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ فضل کلاتھ کے حصص کی قیمت 5.76 روپے کی مندی سے 121.71 روپے اور ای ایف یو لائف ایشورنس کے حصص کی قیمت بھی 5 روپے کی کمی سے 210 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 93 لاکھ 39 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 7.03 روپے سے شروع ہو کر 7.10 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 1 کروڑ 56 لاکھ 76 ہزار 500 حصص کے سودے 28.30 روپے سے شروع ہو کر 28.43 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 16 کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار 380 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 72 کروڑ 9 لاکھ 65 ہزار 975 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 68 کھرب 52 ارب 55 کروڑ 60 لاکھ 17 ہزار 520 روپے سے بڑھ کر 69 کھرب 15 ارب 68 کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 991 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 62 لاکھ 45 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔