دواجرتی قاتلوں کوجرم ثابت ہونے پر 25،25سال قید کی سزا

دواجرتی قاتلوں کوجرم ثابت ہونے پر 25،25سال قید کی سزا

لاہور(نامہ نگار )انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج عزیز اللہ کلونے جیل میں قیدی کو قتل کرنے والے 2اجرتی قاتلوں کوجرم ثابت ہونے پر 25،25سال قید کی سزاکا حکم سنا یاہے ۔مجرموں رضااحمد اور راشد علی پر کیمپ جیل میں قاضی افضل نامی قیدی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت شروع کی توڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سید محمد انیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دونوں مجرموں نے کیمپ جیل میں قاضی افضل کا قتل کیا ، مجرمان رضااحمد اور راشد علی نے مخالف فریق سے بھاری اجرت لے کر قاضی افضل کو موت کے گھاٹ اتارا۔، سید محمد انیس نے عدالت سے استدعا کی کہ مجرموں کو قرارواقعی سزا دی جائے ، عدالت نے گزشتہ روزحتمی دلائل مکمل ہونے پر مذکورہ بالا سزاؤں کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...