قصور ویڈیو سیکنڈل کے ملزم عتیق الرحمن کی درخواست ضمانت مسترد

قصور ویڈیو سیکنڈل کے ملزم عتیق الرحمن کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور ویڈیو سیکنڈل کے ملزم عتیق الرحمن کی درخواست ضمانت مسترد کر دی،انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد الیاس نے قصور ویڈیو سیکنڈل کے ملزم عتیق الرحمن کی درخواست ضمانت پر سماعت کی شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ عتیق الرحمن کی ایک مقدمے سے ضمانت منظور ہوگئی ہے تاہم دوسرے مقدمے میں دھمکیاں دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے ،اس مقدمے بھی بھی ضمانت منظور کی جائے جبکہ سرکاری وکیل سے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔لہذا اس کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت نے وکلاء و فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...