ڈرگ کورٹ، 154مقدمات فیصلے ،مجرموں کو مجموعی طورپر51سال قید کی سزا ئیں
لاہور(نامہ نگار )چیئرمین ڈرگ کورٹ نے گزشتہ ماہ مارچ کے دوران 154مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرموں کو26لاکھ روپے جرمانہ اور مجموعی طورپر51سال 8ماہ اور 13یوم قید کی سزا ئیں سنائی ہیں جبکہ عدالت نے گزشتہ روز ضلع قصور کے رہائشی مجرم خالد محمود کو 2لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا ہے ۔خالد محمود پر جعلی ادویات رکھنے کا الزام تھا۔اور فارمیسی کے فارماسسٹ کو معلوم نا تھا کہ وہ کس جگہ پر بطور فارماسسٹ کام کررہا ہے جب عدالت کی جانب سے بذریعہ وارنٹ ملزم کو طلب کیا تو اس کا موقف تھا کہ اسے آج تک معلوم نا تھا کہ وہ کسی میڈیکل سٹور یا فارمیسی کا فارماسسٹ ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے ایک ملزم فیصل اقبال کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، ملزم کا شادمان مارکیٹ میں وال پیپرز کا کاروبار تھا جبکہ ڈرگ انسپکٹر نے غلط مقدمہ بنا کرعدالت میں پیش کیا تھا۔