شاہدرہ ٹاؤن، 30سالہ نوجوان پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا

شاہدرہ ٹاؤن، 30سالہ نوجوان پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا

لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں 30سالہ نوجوان پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کا رہائشی 30سالہ ملک امین گزشتہ روزگھر میں پر اسرار طور پر مردہ پایاگیا جس پر گھر والوں نے پولیس کواطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آ نے پر ہی واضح ہو گی ۔

مزید : علاقائی


loading...