گرین ٹاؤن ، نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآ گئی

گرین ٹاؤن ، نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآ گئی

لاہور(وقائع نگار) گرین ٹاؤن میں نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآ گئی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں سٹور مالک ماجد کے بھانجے کو مقتول ذیشان پر فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق بدھ کی صبح گرین ٹاؤن میں خالی پلاٹ سے 15سالہ ذیشان کی لاش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ قتل کی لرزہ خیز واردات کی فوٹیج منظر عا م پرآ گئی ہے ۔ فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ذیشان جس سٹور پر کام کرتا تھا، اس کے مالک ماجد کے بھانجے اسامہ نے دراز سے پستول نکالی اور فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ قتل کے بعد ذیشان کی لاش کو گھسیٹتے ہوئے دکان سے باہر پھینک دیا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ذیشان کو صبح 4 بجے قتل کیا گیا۔ قتل کی واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ذیشان 2 ماہ سے ماجد کے پاس ملازمت کررہا تھا۔ ذیشان کے بھائی شبیر کی مدعیت میں سٹور مالک ماجد عرف ماجو اور اسامہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...