ٹریفک پولیس کی 81544رنگدار شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

ٹریفک پولیس کی 81544رنگدار شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

لا ہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے شہر میں سکیورٹی ،امن وامان کی صورتحال اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سرکل افسران،سیکٹر انچارجز اور ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی یقینی بناتے ہوئے دوران ڈیوٹی کالے شیشے،مشکوک گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو خصوصی طور پر چیک کریں،ٹریفک وارڈنزضلعی پولیس کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہیں اور کوئی بھی مشکوک گاڑی یا شخص دیکھنے پر فوری طور پر مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کاروائی کریں۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران ابتک81544رنگدار شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے 1069 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ 153469گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری امن و امان کی صورتحال اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ،شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے ا پنی گاڑی اور موٹر سائیکل پر درست اور واضح نمبر پلیٹس لگائیں جبکہ گاڑیوں کی ونڈ سکرین اور شیشوں سے رنگدار پیپرز اتار دیں ۔چیف ٹریفک آفیسرنے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے چاق و چوبند ہوکر فرائض سرانجام دیں۔

مزید : علاقائی


loading...