ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات
لاہور ( کامرس رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ (آج)جمعہ سے اتوار کے دور ان مالا کنڈ ٗ ہزارہ ڈویژن ٗ گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقاما پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ تیزبارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلا ئیڈ نگ کا خدشہ ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق (آج)جمعہ کی شام سے اتوارکے دوران اسلام آباد ٗفاٹا ٗ خیبر پختونخواہ (پشاور ٗمردان ٗکوہاٹ ٗبنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن) ٗ بالائی پنجاب(راولپنڈی ٗگوجرانوالہ ٗسرگودھا ڈویژن ) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ ٗ ژوب ٗقلات ٗسبی ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ٗ ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں ہفتہ/اتوار کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم خیبر پختونخواہ، فاٹا، شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن) ٗراولپنڈی ڈویژن ٗ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ٗ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔پولن کی مقدار4,229فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم مالاکنڈ ڈویڑن اور فاٹا میں بعض مقامات پر بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں11ملی میٹر ٗ چترال ٗ کالام 10ٗ دروش 09 دیر ٗ میرکھانی 08 لوئر دیر ٗ مالم جبہ 03، چراٹ ٗ سیدو شریف 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ رحیم یار خان، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد39، بہاولپور، خانپور، موہنجوداڑو، مٹھی، سکھر38 ڈگری ٗ لاہور میں 34، کراچی33، پشاور26، کوئٹہ 23 اور جڑواں شہروں میں29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔