آج تک سمجھ نہیں آئی (ن) لیگ کی حکومت کیسی چلتی ہے،اعتزاز احسن
اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آج تک سمجھ نہیں آئی (ن) لیگ کی حکومت کیسی چلتی ہے ، حالیہ دھرنے سے لگتا ہے کہ چھوٹے میاں صاحب نے بڑے میاں صاحب کیخلاف سازش کی ، وزیر داخلہ کہتے ہیں کوئی معاہدہ نہیں ہوا ، باقی وزراء دھرنے والوں سے مذاکرات کرتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا ہے کہ ہمیں آج تک سمجھ نہیں آئی کہ حکومت کیسے چل رہی ہے موجودہ دور میں کیسے چل رہی ہے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پہلے دھرنا مظاہرین پر آپریشن کرنے پر بضد تھے اور پھر کہتے ہیں کہ دھرنا مظاہرین سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا جبکہ دوسری جانب دیگر حکومتی وزراء دھرنا مظاہرین کے قائدین سے ملاقاتیں اور مذاکرات کرتے رہے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کیخلاف سازش کی ہے دونوں بھائیوں کے درمیان سازش جلد بے نقاب ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین چودہ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے ۔ انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیر ریلوے سعد رفیق اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر دھرنے کے حوالے سے اپنا موقف پیش کریں